وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اچانک جناح ہسپتال کراچی کا دورہ کیا

کراچی کے جناح ہسپتال میں زیرعلاج ڈاکٹر عاصم کی عیادت کیلئے وزیراعلیٰ سندھ قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچے۔ مراد علی شاہ کی ہسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سابق وفاقی وزیر سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ ملاقات کے دوران پارٹی کے تنظیمی معاملات اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِس کے بعد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ واپس وزیراعلیٰ ہاؤس چلے گئے۔ کراچی میں ہفتہ کے روز پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے بھی جناح ہسپتال میں ڈاکٹر عاصم کی عیادت کی تھی۔۔