چھٹی کے روز اسلام آباد میں کھابوں کے مراکز آباد رہنا معمول بن گیا۔

سرد موسم میں گرما گرم کھانوں کا اپنا ہی مزہ ہے، اسلام آباد کے شہریوں نے اتوار کے روز ڈھابوں پر محفلیں سجا لیں۔ کہیں مچھلی دستیاب تھی تو کہیں مرغ مسلم تناول کیے گئے۔ کسی نے بریانی کھائی تو کسی نے سری پائے۔۔مسلسل بارش کے بعد اسلام آباد میں موسم دلفریب ہوا تو شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ فوڈز پارک کے کھابوں کا مزہ گھر کے کھانوں میں کہاں ۔۔شہریوں نے مزید کہا کہ کہ چھٹی کو یادگار بنانے کے لئے مختلف پکوانوں کے ذائقے چکھے جاتے ہیں۔ اِسی لیے گھروں سے باہر نکل آتے ہیں۔۔ چھٹی کے دن اسلام آباد کے فوڈز پارکس رات گئے تک کھلے رہتے ہیں، اِسی لئے کھابوں کے مراکز پر ایک میلے کا سا گماں ہوتا ہے