نوازشریف تیس سال سےکرپشن کرکےاب ماہرہوگئےہیں مریم نوازکےپاس پیسہ نہیں وہ آف شورکمپیناں کیسی بناسکتی ہیں,عمران خان

بہاول پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا دھرنے نے پاکستانی قوم میں جو شعور پیدا کیا اس کے نتیجے میں پاکستان بدل چکا ہے۔نواز شریف پاکستان سے پیسہ چوری کر کے باہر لے کر گئے ہیں ۔اور موٹو گینگ ان کی صفائیاں پیش کرتا ہے, جھوٹ بول بول کر موٹو گینگ کی شکلیں بدل گئی ہیں, انہوں نے کہا جن لوگوں نے کرپشن کی انہیں جیل میں ہونا چاہیے, نواز شریف نے تیس سال میں اتنی محنت کی ہے کہ وہ کرپشن میں ماہر ہو گئے ہیں, اور کرپشن کرکے بچوں کے نام پر کمپنیاں بنائیں۔کپتان نے کہا نواز شریف کے بچوں جیسا قسمت والا اور ذہین کوئی نہیں۔نواز شریف کے بچے پڑھائی کے فورا بعد ہی کاروبار کرکے ارب پتی بن گئے,عمران خان نے کہا پاناما کیس اللہ کی پکڑ ہے,مریم نواز کے پاس پیسہ نہیں اوران کی آف شور کمپنی ہے,اصل معاملہ یہ ہے کہ نواز شریف نے چوری کا پیسہ مریم نواز شریف کے نام پر لگایا,عمران خان نے کہا جب قوم میں کرپشن ہوتی ہے تو قوم غریب ہو جاتی ہے, آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 20ہزار روپے کا مقروض ہے,حکمران پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں ،ملک چلانے کیلئے قرضہ لینا پڑتا ہے, ان کی جائیدادیں باہر ہیں ،یہ پکڑے گئے تو باہر بھاگ جائیں گے, قوم کو تو یہیں رہنا ہے اس کا کیا بنے گا,اگر پاناما کیس میں انصاف ہو گیا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی, کپتان نے کہا خواجہ آصف نے کہا پاناما پاکستان کے لوگوں کا مسئلہ نہیں,اگر یہ پاکستانیوں کا مسئلہ نہیں تو کیا بھارت کا مسئلہ ہے,عمران خان نے کہا نواز شریف کے ایجنٹ فضل الرحمان آج کل لوگوں کو اکھٹا کر رہے ہیں, فضل الرحمان آپ جو مرضی کر لیں ،خود کو اور نواز شریف کو نہیں بچا سکیں گے,عمران خان نے کہا ملتان میں میٹرو بس بن رہی ہے ،جس کی ملتان والوں کی ضرورت ہی نہیں, جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سکول ، ہسپتال کی ضرورت ہے۔کسانوں کو قرضوں کی ضرورت ہے,ہماری عوام رابطہ مہم شروع ہے۔ہم ملک لوٹنے والوں کا مقابلہ کرینگے