پانامالیکس کیس میں ن لیگ نےجعلی دستاویزات پیش کی ہیں دوہزاراٹھارہ میں نوازشریف ملک کے وزیراعظم نہیں ہوں گےضرورت پڑی توایک اوردھرنا دیں گے,شیخ رشید
بہاولپور روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا راج ہے، پاناما کیس میں سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کی توقع ہے، امید ہے جنوری میں کیس کا فیصلہ آ جائے گا، انہوں نے کہا کہ اگر ایک بھی آدمی کرپشن کے تحت پکڑا گیا تو جیل میں جانے والوں کی لائنیں لگ جائیں گے, آصف زرادری کے اسمبلی میں آنے سے مسائل حل ہونے کی باتیں حکمرانوں کی کرپشن بچانے کی احتیاطی تدابیر ہیں، چوروں نے گٹھ جوڑ کیا تو عوام کومجبوراً سڑکوں پر آنا پڑے گا,شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس اسمبلی کا اسپیکر ایازصادق ہو گا وہ اسمبلی کوئی کام نہیں کرسکتی, حکومت نے ملکی قرضے نو سو ارب تک پہنچا دیے ہیں، ملک میں کرپشن نہ ہو تو ہرسال نیا سی پیک بنے