ساہیوال میں بس بےقابو ہوکر ٹرالرسےٹکراگئی حادثےکےنتیجےمیں چارافراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے

ساہیوال میں یوسف والا کے قریب نیشنل ھا ئی وے پر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے, حادثے کے نتیجے میں پچیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ آٹھ افراس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے, ریسکیو اہلکاراطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کوڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا, پولیس کے مطابق بس لاھور سے ساہیوال آرہی تھی, حادثہ سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا، مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے