سندھ حکومت سےاختیارات لینےکیلئےسمری تیارکرلی گئی ہےمحدود اختیارات کےباوجود کراچی کوایشیا کاصاف ستھراشہربنادیں گے, فاروق ستار
ڈاکٹر فاروق ستار کراچی کے ضلع ملیر پہنچے جہاں انہوں نے سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے تختی کی نقاب کشائی کی, اِس موقع پر بلدیہ کے عہدیدار اور علاقہ مکین بھی موجود تھے, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم محدود اختیارات کے ساتھ شہر کو صاف کر رہے ہیں, ضلع ملیر میں چار پارکس اور چار ڈسپنسریاں بنائی جا رہی ہیں, گلیاں بھی پکی کریں گے. کراچی کو ایشیا کا صاف ستھرا شہر بنائیں گے,ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ جس طرح کراچی کے عوام ہمارے پارٹنر ہیں، میڈیا بھی پارٹنر بنے اور ہماری غلطیوں کی نشاندہی کرے, اُن کا کہنا تھا کہ کچرا جلایا نہیں، تلف کیا جائے گا, اب یہ نہیں ہوگا کہ سڑک بنانے اور سیوریج لائن ڈالنے کے بعد دوبارہ کھدائی کر دی جائے, ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ سندھ حکومت سے اختیارات لینے کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے، اب وزیراعلیٰ سندھ قانون کے پیچھے نہیں چھپ سکتے,انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں واٹر بورڈ تک رسائی دیں، ہم پانی کا مسئلہ بھی حل کر دیں گے, نشتر پارک کے جلسے کیلئے بلدیہ کے وسائل استعمال نہیں کیے, ہم نے جلسہ چندہ جمع کر کے کیا اور بجلی کا بل بھی ادا کیا