ابھی تو شروعات ہے جلد سیاست کےبڑے نام پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے جونائن زیرونہیں کھلواسکتےوہ سندھ میں وزیراعلی کیا بنائیں گے,سعید غنی
پیپلزپارٹی نے بھی مخالفین کی وکٹیں گرانا شروع کردیں ہیں، ایم کیوایم پاکستان، پاک سر زمین پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ سمیت دیگرسیاسی جاعتوں کےاہم ذمہ داروں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما سعید غنی کاکہناتھا کہ ابھی تو آغاز ہوا ہے، جلد ایم کیو ایم ، مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کے بڑے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے, انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم صوبائی حلقوں میں جس طرح ووٹ لیتی تھی وہ سب جانتے ہیں،سندھ میں اپنا وزیراعلی بنانے کے دعوے کرنے والے نائن زیرو تک نہیں کھلوا سکے,عید غنی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم اس وقت زیر علاج ہیں جبکہ ان پر قائم مقدمات کی سماعت میں غیر ضروری تاخیرکی جارہی ہے،انہوں نے اپیل کی کہ ڈاکٹر عاصم کےمقدمات کو جلد سنا جائے