وزیراعلیٰ پنجاب جناح ہسپتال میں علاج کی سہولتیں نہ ملنےسےجاں بحق خاتون زہرہ بی بی کےگھر قصور پہنچ گئےشہبازشریف نےلواحقین سےتعزیت، اور،دلی ہمدردی کا اظہارکیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف قصور کی رہائشی خاتون زہرہ بی بی کے گھر پہنچ گئے, وزیراعلیٰ نے جناح ہسپتال میں مناسب طبی سہولتیں نہ ملنے کے باعث زہرہ بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ، اور، افسوس کا اظہار کیا, شہباز شریف کا کہنا تھا افسوس ناک واقعے پر دکھ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔۔ بے حسی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹر مسیحا کہلانے کے حق دار نہیں, وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زندگی کا سہارا بننے والے ڈاکٹروں نے ہی بے حسی کا مظاہرہ کیا, غفلت، اور، کوتاہی کے ذمہ دار کسی صورت سزا سے نہیں بچ پائیں گے, شہباز شریف نے جاں بحق خاتون کے لواحقین کو دس لاکھ روپے مالی امداد کا چیک بھی دیا