وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون پنجاب کو دی گئی استعفوں کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی.
تیس دسمبر کو لاہور میں ہونے والی منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر شہباز شریف، رانا ثناء اللہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے 7جنوری سے پہلے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا، ڈیڈ لائن ختم ہو گئی مگر وزیراعلی اور وزیر قانون پنجاب کے استعفے نہ آئے، جس پر پاکستان عوامی تحریک نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ق لیگ اور شیخ رشید سے رابطوں میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی زیر صدارت سینٹرل کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بہت صبرکر لیا اور بہت وقت دے دیا، اب فیصلوں کی گھڑی ہے۔ ہمارے صبراور امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی بہت جلد دور ہو جائے گی۔۔۔ طاہر القادری نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو بلا لیا ہے۔ ڈیڈ لائن کے اختتام کے بعد احتجاج کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا جارہا ہے