الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو غیر ملکی فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی
الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی وکیل فیصل چوہدری درخواست گزار یوسف علی اور وکیل شاہ ملک بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے ایک ممبر کی عدم حاضری کی وجہ سے سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئےسماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار فرخ حبیب نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے پاس بیرونی فنڈنگ پر جواب ہے ہی نہیں، لگتا ہے الیکشن کمیشن میں بھی قطری خط جمع کرایا جائے گا۔ فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ بیگانی شادی میں عبداللہ کا کردار ادا نہ کریں۔