عتیقہ اوڈھو شراب برآمدگی کیس: عدالت عظمی نے ٹرائل کورٹ کو بریت کی درخواست پر دوبارہ فیصلے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ لائونج سے شراب برآمد ہونے کا دعوی کیا گیا۔ قانون کے مطابق نشہ آور اشیاء عوامی مقامات پر نہیں رکھی جا سکتیں۔ ایئرپورٹ لائونج عوامی مقام میں نہیں آتا۔ جسٹس منظور ملک نے کہا کہ کیس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ کچھ کہہ دیا تو آپ کہیں گے عدالت اثرانداز ہوتی ہے۔ کسٹم کی وکیل کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ لاؤنج بھی عوامی مقام میں ہی آتا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے عتیقہ اوڈھو کی بریت کی درخواست خارج کر دی تھی۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ عدالت نے ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیدیے۔ عدالت عظمی نے ٹرائل کورٹ کو بریت کی درخواست پر دوبارہ فیصلے کی ہدایت کردی۔ عدالت کے مطابق ٹرائل کورٹ درخواست میں اٹھائے گئے تمام قانونی نکات پر واضح حکم دے