ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے وار جاری ہیں،مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی۔
ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے وار جاری ہیں، خطرناک موسمی وبا زندگیوں سے کھیل رہی ہے، نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی، جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد سترہ ہو گئی، گزشتہ تین ہفتوں میں سینکڑوں مریض ہسپتال لائے گئے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 47 مریضوں میں سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ماہرین نے لوگوں کو اپنے آپ کو محفوظ رکھنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے، تمام ہسپتالوں میں وبا کیلئے سپیشل سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں