جس تیزی سے مسائل حل ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ خواجہ آصف
سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جتنی ترقی 4سال میں ہوئی اتنی 70سال میں نہیں ہوئی، جس تیزی سے مسائل حل ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی، حکومت نے 1800کلومیٹرکی موٹروے بنائی ہے، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے قوم سے جووعدے کئے پورے کئے، مخالفین کی خواہش تھی 28جولائی کے بعد ہمارے قدم اکھڑ جائیں گے، شاہدخاقان نےپارٹی اورملک کوبہتراندازمیں چلایا، مسلم لیگ ن کے قدم جم گئے،دشمن کے اکھڑ گئے، آج بھی ہمارے قائد نواز شریف ہیں، ان کے وژن کو اگلے انتخابات تک لے کر جائیں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ ہی فاتح ہوگی