شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت، فریقین کو نوٹس جاری
سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ شرجیل انعام میمن بیمار ہیں اورانہیں جیل میں طبی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔ محکمہ اطلاعات میں کرپشن سےمتعلق تمام درخواستیں بھی یکجا کردی گئی ہیں۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئےفریقین کو دس جنوری کیلیےنوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔ واضع رہے کہ شرجیل انعام میمن پر محکمہ اطلاعات سندھ میں چھ ارب سے زائد کرپشن کے الزام میں نیب عدالت میں ریفرنس دائر ہے۔ شرجیل انعام میمن کی عبوری ضمانت سندھ ہائی کورٹ نے منسوخ کردی تھی۔