جنوبی پنجاب کےلیےآبادی کےتناسب سےزائد بجٹ ن لیگ کا اعزاز ہے۔ شہباز شریف
وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور میں ملاقات کی ،ملاقات میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہا کہ جنوبی پنجاب کےلیےآبادی کےتناسب سےزائد بجٹ ن لیگ کا اعزاز ہےاس کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ترقی و خوشحالی پر اربوں روپے کے وسائل نچھاور کیے،اس کی ترقی کی ذمے داری آئندہ بھی نبھاتے رہیں گے، وزیراعلیٰ شہباز شریف سے سرگودھا کے مقتول بچے کے والد سے ملاقات کی، مقتول بچے کے والد نے کوٹ مومن جلسے میں انصاف کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے متاثرہ خاندان کی امداد کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا اور متعلقہ تھانے کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فراض کی ادائیگی میں احساس ذمہ داری انصاف کا بنیادی جزو ہے۔ پولیس کی تاخیر غریب خاندان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔ متاثرہ خاندان کو قانون کے مطابق انصاف دیا جائے گا۔