جب کسی وزیراعظم کو اقامہ پر نکال دیا جائے تو ملک میں انتشار آتا ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف
چکوال میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ انہیں نااہل قرار دے کر ملک میں انتشار پھیلایا گیا، معاملہ پاناما کا تھا اور نوازشریف نااہل ہوا اقامہ پر، عوام جاننا چاہتی ہے نوازشریف نے کون سی کرپشن کی ، آج تک یہ پتہ نہیں چل سکا الزام کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ دعوے سے کہتے ہیں مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں، انہیں کرپشن پر نہیں بلکہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا, نوازشریف کا کہنا تھا کہ جب کسی وزیراعظم کواقامہ پر نکال دیا جائے تو ملک میں انتشار آتا ہے،ایک شخص کو عوام ووٹ دے کر اسلام آباد بھجواتے ہیں، کروڑوں ووٹ کے بعد پانچ لوگ صرف ایک اقامہ پر نکال دیتے ہیں، آپ نے اس ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونا ہے,سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ملک سے بےدخل کیا گیا وہ بھی عوام جانتے ہیں، نواز شریف نے ہمیشہ خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی، عوام جانتے ہیں ن لیگ کا اور میرا مشن کیا ہے، دوہزار تیرہ میں پاکستان میں بجلی کا بحران تھا، چار سال کے اندر ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا، دن رات کام کیا اور بجلی کے بےشمارمنصوبےلگادیئے، 2013میں ملک میں دہشتگردی کا بھی راج تھا، ہم نے دہشتگردوں کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کردیکھا، آج ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا، کراچی میں بھی امن لے کر آئے