سول اور ملٹری طاقتیں کبھی ایک پیج پر نہیں رہیں۔ ایسا ہوتا تو ملک میں مارشل لا نہ لگتے۔رہنما مسلم لیگ ن مشاہد اللہ خان
کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ یہ کوئی غلط بات نہیں تاہم اسے چھپانا جائز نہیں ہے۔ مشاہد اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ سول اور ملٹری تعلقات ایک پیج پر ہونے کی باتیں درست نہیں۔ سول اور ملٹری طاقت ایک پیج پر ہوتے تو ملک میں مارشل لا نہ لگتے,مشاہد اللہ خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چائنا نے آصف علی زرداری کو سی پیک کی مد میں ایک روپیہ تک نہیں دیا۔ اس کی وجہ سب جانتے ہیں۔ ان سے ہاتھ ملاتے وقت اپنی گھڑی اور انگھوٹی کو بچانا پڑتا ہے,وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے عمران خان کو بھارتی اداکارہ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کسی نہ کسی طرح خبروں میں رہنا چاہتے ہیں