عمران خان کا ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ
وزیراعظم عمران خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس دورے کے موقع پر وزیر صحت نے عمران خان کو مریضوں کیلئے سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اسپتال کی صفائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور عوام کو ملنے والے علاج معالجے کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعظم اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے اور مریضوں کی خیریت اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ امراض کی تشخیص، علاج اور انتہائی نگہداشت کے شعبے کو مزید سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔