وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم امور پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کاٹن کی درآمد اور پاکستان مشن ٹول فیکٹری کی بحالی پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی کو گندم کی برآمد اور اسٹاک کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔