کور کمانڈرز کانفرنس: دیرپا امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 217 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 217 ویں کورکمانڈرزکانفرنس میں جیواسٹریٹیجک ماحول اور ملکی سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا. اجلاس میں پاک افغان بارڈرپر باڑ لگانے اور مشرقی سرحدوں کی صورت حال بھی زیرغورآئی. ساتھ ہی ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے اورافغان مفاہمتی عمل پربات چیت ہوئی. آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ملک میں دیرپا امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا. شرکا کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے فروغ کے لئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کی جاتی رہے گی.