سپریم کورٹ نےاعظم سواتی کےآمدن سےزائداثاثوں کامعاملہ الیکشن کمیشن اورایف بی آرکوبھجوادیا
سپریم کورٹ نےاعظم سواتی کے آمدن سے زائد اثاثوں کا معاملہ مزید تحقیقات کےلئے الیکشن کمیشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوا دیا ہے۔ یہ حکم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے آج انسپکٹر جنرل اسلام آباد کے تبادلے کے مقدمے کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وہ متعلقہ اداروں کی رپورٹوں کی روشنی میں معاملے کی دوبارہ سماعت کرے گی۔ عدالت عظمیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو طلب کیا اور غریب خاندان پر تشدد اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہ کئے جانے پر ان کی سر زنش کی۔