حکومت سندھ نے کراچی سیف سٹیز پراجیکٹ کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے مدد مانگ لی
حکومت سندھ نے کراچی سیف سٹیز پراجیکٹ کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے مدد مانگ لی اس حوالے سے حکومت سندھ کی اعلی سطحی ٹیم کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ بھی کیا ہے وفد میں محکمہ داخلہ سندھ،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور سندھ پولیس کے سنیئر افسران شامل تھے وفد نے پنجاب سیف سٹی حکام سے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے مشاورت کی جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے بریفنگ دی ۔وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا اس کے علاوہ ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بھی بتایا گیا۔ سربراہ وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کی ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے ۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کاکہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔جلد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی تکنیکی ٹیم کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے کراچی کا دورہ کرے گی۔اس سے قبل پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کوئٹہ اور پشاور سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی راہنمائی فراہم کر چکی ہے۔