کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت خراب
کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت خراب ہوگئی لیکن انھیں اپنے ذاتی معالج سے ملنے نہیں دیا گیاالعزیزیہ ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تیز بخار، سر اور جسم میں درد کی شکایت ہوئی ہے۔طبیعت خراب ہونے پر نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے اپنے ذاتی معالج سے ملنے کی درخواست کردی ہے،جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا جیل میں روزانہ بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ لیا جاتا ہے جبکہ سابق وزیراعظم اپنی ادویات بروقت لے رہے ہیں۔دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جو نصف گھنٹہ جاری رہی، اس موقع پر ان کے صاحبزادے جنید صفدر بھی ہمراہ تھے۔جیل پولیس ذرائع کے مطابق ملاقات میں سابق وزیراعظم کی صحت اور جیل میں فراہم کی گئیں سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کیسوں میں پیش رفت اور قانونی مشاورت بھی کی گئی