سینیٹ کااجلاس آج سہ پہر3 بجے پھرشروع ہوگا
سینیٹ کااجلاس آج (بدھ) سہ پہرتین بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں پھرشروع ہوگا۔ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت اور اُن کی تعیناتی کے قواعدوضوابط سے متعلق تین بل پیش کئے جائیں گے۔ان بلوں میں پاکستان آرمی ترمیمی بل دوہزاربیس، پاکستان ایئرفورس ترمیمی بل دوہزاربیس اور پاکستان نیوی ترمیمی بل دوہزاربیس شامل ہیں۔چیئرمین نے بلوں کوایوان کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کوبھیج دیا۔قومی اسمبلی پہلے ہی تینوں بلوں کی منظوری دے چکی ہے۔