پینٹاگان نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پرایرانی حملے کی تصدیق کردی
امریکی محکمہ دفاع 'پینٹاگان' نے عراق میں ایرانی سپاہِ پاسداران انقلاب کی جانب سے اربیل اور الانبار میں امریکی فوجی اڈوں پرحملوں کی تصدیق کی ہے۔ زرائع کے مطابق پینٹاگان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے بدھ کی رات کو اربیل اورالانبار میں عین الاسد کے مقام پر امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فوجی اڈوں پر تہران کی طرف سے کم سے کم 10 میزائل حملے کیے گئے ہیں۔