عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پرایرانی حملے کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں کے نقصانات کا جائزہ لے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کی طاقت اور ناقابل شکست فوج ہے۔ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عراق میں واقع دو فوجی اڈوں پر ایران سے میزائل داغے گئے ہیں۔ ان اڈوں پر امریکی فوج بھی تعینات ہے۔ ہلاکتوں اور نقصانات کا اندازہ اب ہو رہا ہے۔ ہمارے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے جسے شکست نہیں دے جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک سب ٹھیک ہے۔ وہ بدھ کی صبح صورتحال پر ایک بیان دیں گے۔