پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا راج
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے،جس کےباعث فلائٹ شیڈول اور ٹرینوں کی آمدورفت تعطل کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بھی روک دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو گاڑیوں پر فوگ لائٹس اور ریفلیکٹنگ اسسٹیکرز کا استعمال کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے اور شہریوں کو ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح ملتان شہر اور گردونواح سمیت جنوبی پنجاب بھی دھند اور شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں،سردی اور دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے،ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ دھند کے باعث ایم تھری،ایم فور اور ایم فائیو کے متعدد سیکشنز ٹریفک کے لئے بند کردئیے گئے جبکہ اندرون و بیرون ملک سے آنے اور جانے والی متعدد پروازیں اور ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں ہیں