وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی قرضہ اسکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ کیلئے نئی قرضہ اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ کیلئے نئی قرضہ اسکیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسکیم کے تحت نئے کاروبار یا موجودہ کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔