سانحہ مچھ میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کا دھرنا چھٹے روز میں داخل
سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے لواحقین کا کوئٹہ میں دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کے آنے کے بعد ہی اپنے شہیدوں کی تدفین کریں گے۔ سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا شدید سرد موسم میں اپنے پیاروں کی میتیوں کے ہمراہ سراپا احتجاج افراد میں خواتین بچے اور بررگ بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم ان کے زخموں پر مرہم لگانے دھرنے کے مقام پر آئیں پانچویں روز بھی وزیر اعظم کے نہ آنے پر دھرنے کے شرکا نے افسوس کا اظہار کیا۔ دھرنے کے شرکا سے حکومتی سطح پر چھ روز کے دوران صوبائی اور وفاقی حکومت کے نمائندوں نے پانچ مرتبہ مذاکرات کیے جو ناکام رہے لیکن تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں مظاہرین نے ہر بار اپنایا مطالبہ دھرایا کہ وزیراعظم خود آئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی دھرنا شرکا کو منا نہ سکے