پہلے شہدا کی تدفین کریں،آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا:وزیراعظم نے شرط رکھ دی
وزیراعظم عمران خان نے شرط رکھ دی کہ سانحہ مچھ کے لواحقین پہلے شہدا کی تدفین کریں میں آج ہی کوئٹہ آ جاؤں گا،دنیا کے کسی وزیراعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کی اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے لوگ بہت مشکل سے بیٹھے ہوئے ہیں،نائن الیون کے بعد ہزارہ کمیونٹی کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا،پاکستان میں سب سے زیادہ ظلم ہزارہ کمیونٹی پر ہوا،ہماری انٹیلی جینس نے بہت سارے دہشتگردی کے واقعات کو ناکام بنایا، مچھ میں ہونے والا واقعہ ایک سازش کا حصہ ہے،یہ سازش بھارت پاکستان کیخلاف کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں شیعہ سنی فساد پھیلاناچاہتاہے،یہ حکومت پوری طرح سے ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے،مچھ واقعے پر کابینہ ارکان کوبھیجا، انہوں نے مزید کہا کہ سارے مطالبات مان لیے تو دفنانے پر شرط کیوں،کل تک ہم ہزارہ برادری کی ڈیمانڈ مان چکے ہیں،تدفین کو وزیراعظم کی آمد سے مشروط کرنا بلیک میلنگ کے مترادف ہے، اگر آپ دفنا دیں گےتومیں آج کوئٹہ پہنچوں گا، لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، دنیا کے کسی وزیراعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا،ڈھائی سال سے ڈاکوؤں کا ٹولہ حکومت کو بلیک میل کر رہا ہے۔