سعودی عرب میں تجارتی لائسنس منسوخ کیے جانے لگے

ریاض: سعودی عرب میں تجدید نہ کروانے والوں کے تجارتی لائسنس کی منسوخی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی کی جانب سے ان تجارتی اداروں کے لائسنس منسوخ کیے جارہے ہیں جنہوں نے ایک سال سے لائسنس کی تجدید ہی نہیں کرائی۔ رپورٹ کے مطابق میونسپلٹی نے ان تمام تجارتی اداروں کو ہدایت کی ہے جن کے لائسنس ایک سال سے ختم ہیں کہ وہ جلد از جلد تجدید کرانے کے لیے رجوع کریں، بصورت دیگر ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے اور سسٹم سے لائسنس کا ریکارڈ بھی ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔