لاہور: ارسلان قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
لاہور: نشتر کالونی میں آٹھ سالہ بچے ارسلان کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گذشتہ روز نالے سے ملنے والی آٹھ سالہ بچےارسلان کےقتل میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے، پولیس نے معصوم ارسلان کی لاش پوسمارٹم کےبعد ورثا کےحوالےکردی ہے، پولیس اور سی آئی اے تاحال ملزمان کا سراغ لگانےمیں کامیاب نہ ہو سکی ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر کالونی کےعلاقےمیں آٹھ سالہ بچےکےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سےرپورٹ طلب کرلی ہے، اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ مقتول بچےکےخاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائے۔