امریکی فوجی وفد کی جی ایچ کیو میں اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات

امریکی فوجی وفد کی جی ایچ کیو میں اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسٹر ڈیوڈ ہیلوی کی سربراہی میں امریکی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، پاکستانی وفد کی سربراہی پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کر رہے تھے۔ ایک دن تک جاری رہنے والے اجلاس میں علاقائی سلامتی سے لے کر دوطرفہ دفاع اور سیکیورٹی فوجی تعاون متعلق امور زیربحث آئے۔ دونوں طرف سے بہت خوشگوار اور تعمیری انداز میں تبادلہ خیال ہوا.