وزیر خارجہ کی سعودی، قطری اور بحرینی وزرائےخارجہ کو خلیجی ریاستوں کے تنازعات کے حل پر مبارکباد
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی ، قطر اور بحرینی وزرائےخارجہ سے رابطہ کرکے خلیجی ریاستوں کےتنازعات کےحل اور سعودی عرب میں کامیاب جی سی سی مذاکرات پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے رابطہ کیا ، جس میں دونوں وزرائے خارجہ کےمابین دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا اور جی سی سی ممالک میں تنازعات کےحل کیلئے کاوشوں سمیت دیگرامور پر گفتگو کی گئی۔ وزیرخارجہ نے قطر و خلیجی ممالک میں تنازعات کےحل کیلئےسعودی کردار کو سراہتے ہوئے سعودی ہم منصب کوجی سی سی سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔