چوہدری شجاعت حسین کا حکومت کو ایک اور مشورہ
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی کا اثر صرف تنخواہ دار طبقہ پر ہوتا ہے۔ جو لاوا غریب آدمی کے اندر پک رہا ہے اس کی زد میں نہ صرف حکمران بلکہ تمام سیاستدان آئیں گے۔ ملک ایسی آفت میں پھنس جائے گا جس سے نکلنا مشکل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری پر حکومتی اتحادی بھی بول پڑے۔مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو ایک اور مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن صرف رشوت لینا دینا نہیں بلکہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں من مانا اضافہ بھی کرپشن ہے۔حکومت ایک سال کیلئے تمام منصوبے ملتوی کرکے غربت دور کرنے کیلئے ایک سال کا شارٹ ٹرم منصوبہ بنائے۔فوج جب بھی اقتدار میں آئی انہوں نے ہفتے کے اندر اندر عوامی فلاح و بہبود کیلئے کسی کی پرواہ کیے بغیرسختی سے اقدامات کیے