محمودآباد نالے کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن پانچویں روز جاری

کراچی میں محمودآباد نالے کے اطراف تجاوزات آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے۔ آپریشن میں مکانات کے اضافی حصوں اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیاگیا۔ پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں محمود آباد نالے کے اطراف پانچویں روز بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز کی جانے والی انکروچمنٹ کا ملبہ اٹھالیا گیا ہے، تنگ جگہوں پر ہیوی مشینری کے داخلے کیلیے راستہ صاف کیا جارہا ہے، سافٹ انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی 70 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ ڈمپرز کے ذریعے ملبہ کو بھی ہٹایا جا رہا ہے، آپریشن بغیرکسی مزاحمت کے جاری ہے۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں محمود آباد تجازوارت آپریشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے تجاوزات آپریشن روکنے سے متعلق حکم امتناعی دینے سے انکار کردیا، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ دیکھتے نہیں بارشوں میں شہر کی کیا حالت ہوتی ہے، کیا آپ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں پڑھا، نالوں پر قبضے سے شہر کا حلیہ بگڑ چکا، اگر حکم امتناعی لینا ہے تو سپریم کورٹ جائیں، سپریم کورٹ کی ہدایت ہےحکم امتناعی کیسے دے دیں