پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار,کے ایس ای100نڈیکس 45654.34پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100نڈیکس مزید 309.80پوائنٹس کے اضافے سے45654.34پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ53.36فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 61 ارب79کروڑ69لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 8.57فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور ابتداء سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی رہی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45915پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب45700،45800اور 45900پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کارجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 309.80پوائنٹس کے اضافے سے45654.34پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس115.53پوائنٹس کے اضافے سے19123.77پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس237.10پوائنٹس کے اضافے سے31889.53پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر416کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 171میں کمی اور23میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب49ارب52کروڑ36لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب11ارب32کروڑ5لاکھ روپے ہوگئی۔