مری آفت زدہ قرار برفباری کی وجہ سے 20 کے قریب سیاحوں کی اموات
اسلام آباد(عرفان جمیل ڈوگر) مری آفت زدہ قرار برفباری کی وجہ سے 20 کے قریب سیاحوں کی اموات، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد مری پہنچ گئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان وزیر نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،جسمیں مری کی موجودہ صورتحال اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوں گے، فوجی دستے سول انتظامیہ کی امداد میں مصروف عمل، مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف اور مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پینچ گئے، ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا پانی چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا مری کےعلاقوں میں پھنسے شہریوں اور گاڑیوں کو ریسکیو کرنے اور بحفاظت علاقے سے نکالنے کے عمل کو تیز کرنے اور راولپنڈی سے مزید مشینری اور امدادی سامان بھجوانے کےاحکامات جاری اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گیے ہيں، يہ فيصلہ مری ميں سياحوں کے رش اور ٹريفک جام کو مدِ نظر رکھتے ہوۓ کيا گیا ہے گزشتہ رات 23 ہزار سے زائد گاڑیاں علاقے سے نکالی گئیں اور یہ ریسکیو آپریشن جاری ہے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کےلئے کھولنے کا حکم دیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پیدا شدہ صورتحال میں سیاحوں کو ہرممکنہ طریقے سے ریلیف دیا جائے۔ پولیس، انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے ریسکیو کےلیے فوج اور رینجرز کےدستے بھی طلب کر لیےگئے چیف سیکرٹری، IG پولیس، ریلیف کمشنر، DG ریسکیو اور PDMA کو ریسکیو سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کی ہدایت •مری اور ملحقہ علاقوں میں تمام ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے •وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں کے لئے دے دیا