تھوڑا سا بھی احساس ہے، اللہ سے ڈر نہیں لگتا: مریم نواز وزیراعظم پر برس پڑیں
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مری کی صورتحال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا بھی احساس ہے عوام کا یا رحم سے بالکل دل عاری ہے؟ اللّہ سے ڈر نہیں لگتا ؟ مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں، یہ بہت پہلے مرچکی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین، ان کے ورثا اور پاکستان پر خصوصی رحم فرمائے۔