سانحہ مری کے دل دہلا دینے والے مناظر
مری سمیت پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلیات اور کشمیر میں مسلسل ہونے والی برفباری سے سیاح شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جسے 10 سالوں کے دوران ریکارڈ برفباری قرار دیا جارہا ہے جب کہ موسم کی شدید صورتحال کے سبب مری میں نظامِ زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں جن میں 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوئی ہیں۔