ن لیگ نے سانحہ مری کا ذمہ دار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو قرار دے دیا
مسلم لیگ ن نے سانحہ مری کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو قراردیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ حکمرانوں کو اپنی غفلت کا حساب دینا ہوگا۔ حکمران ناکامی تسلیم کریں لوگوں کو الزامات مت دیں ۔ تمام حکومتی وسائل استعمال کرکے مری میں پھنسے لوگوں کی مدد کی جائے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہدخاقان عباسی نے مرتضی جاوید عباسی اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں سانحہ مری اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے علاقوں میں ابھی امدادی ٹیمیں نہیں پہنچیں، حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے متاثرین پر ذمہ داری عائد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو سزا دینی پڑے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام حکومتی وسائل استعمال کرکے مری میں پھنسے لوگوں کی مدد کی جائے۔ انہوں نے جانی نقصان میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا