مری میں جاں بحق پولیس افسر کی آخری گفتگو سامنے آگئی

مری: پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام مری میں برفباری کے دوران گاڑیوں کے پھنسنے اور شدید ٹھنڈ میں 22 افراد لقمہ اجل بن گئے۔جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل تھا ۔ ملکہ کوہسار میں اے ایس آئی نوید 4 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی فیملی کے ساتھ سیر کیلئے مری گئے تھے۔ اے ایس آئی گلڈنہ روڈ پر گاڑی میں ہی بیوی بچوں سمیت جاں بحق ہوئے۔ اے ایس آئی نوید کا آخری وائس میسجز سامنے آگیا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اٹھارہ گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں پتا کر کے بتاؤ کرین آئی ہے کہ نہیں۔ مزید کتنے گھنٹے انتظار کرنا ہوگا۔