ان کے پاس ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے کوئی پلان نہیں ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے 9 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ کر دیا اور اب ان کے پاس ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے کوئی پلان نہیں ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں اپنا سیاسی تجزیہ پیش کرتا ہوں۔ ان کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی اور 100 سے 120 دن میں شیڈول دینا پڑے گا۔ میرپورخاص میں آٹے کے لیے شہادت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت توڑی گئی تو اس وقت لگ رہا تھا کہ الیکشن ہو جائیں گے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کو فون نہیں کیا جبکہ جنوری، فروری میں طے ہونے جا رہا ہے کہ ان کو آئی ایم ایف کیا دینے جا رہا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 77 وزراء کے پیسے کم کر دیں تو آٹے کے فلور ملز چل جائیں گے۔ انہوں نے عوام ملک کو تباہ کر دیا اور اب ڈیفالٹ سے بچنے کا کوئی پلان نہیں ہے سارا ماحول فیل ہو گیا اور 13 پارٹیوں نے ملک کا جنازہ نکال دیا۔