حلقہ بندیوں کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کا مکمل ساتھ دیں گے، فاروق ستار

سینیئر سیاستدان اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے جائزہ بات کی ہے، حلقہ بندیوں کے معاملے پر بھرپور ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جماعت اسلامی کی نظر صرف کراچی کی میئرشپ پر ہے جس کے لیے اس کا پیپلز پارٹی کے ساتھ مہاجروں کے خلاف معاہدہ ہوگیا ہے۔