کراچی اور حیدرآباد میں اندھیرے کا راج ، ستر فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گئے۔
کراچی میں بن قاسم کے دو پاور پلانٹ ٹرپ کرنے سے روشنیوں کے شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا تھا ، کے الیکٹرک کی طرف سے بحالی کی کوششیں تاحال کامیاب نہ ہو سکیں اور کے الیکٹرک کی دو سو بیس کے وی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ایک بار پھر ٹرپ کرنے سے کراچی کا ستر فیصد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا ،بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی سے شہر کو 700 میگاواٹ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے،دوسری جانب جامشورو تھرمل پاورہاؤس فنی خرابی سےٹرپ کرگیا، فنی خرابی کے باعث چھ سو ساٹھ میگاواٹ پیدا ہونے والی بجلی کا عمل متاثر ہوا، جامشوروپاورہاؤس بندہونےسے اکہتر گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، حیسکوذرائع کے مطابق فنی خرابی کی وجہ سے حیدرآباد، کوٹری، جامشورو،دادو،میرپورخاص،ٹنڈوالہ یار اور مٹھی سمیت 14 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔ کوٹری پاورہاؤس کا صرف ایک پچاس میگاواٹ یونٹ کام کررہا ہے۔