پاکستان ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہے، دہشت گردی کیخلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے۔ آرمی چیف
جنرل راحیل شریف جنوبی افریقہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں،،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج اینڈ سکیورٹی سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان نے خطے کے امن کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں بے مثال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، پاکستان ایک ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہے ، دہشتگردی سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے، ان کیخلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے۔ آرمی چیف نے اپنے دورے میں جنوبی افریقہ کے عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔۔۔۔