جاپان: دنیا کا معمر ترین شخص 112 برس کی عمر میں انتقال کر گیا

دنیا کے معمر ترین شخص ساکاری موموئی 112 برس کی عمر میں جاپان میں انتقال کر گئے۔ ساکاری موموئی 5 فروری 1903 کو شمالی جاپان میں پیدا ہوئے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد ٹوکیو کے قریبی شہر سیتاما شفٹ ہوگئے، ساکاری ساری زندگی تدریس کے شعبہ سے منسلک رہے۔ ان کا گردوں کی بیماری کے باعث انتقال ہوا۔ ساکاری کو گینز ورلڈ رکارڈ نے گذشتہ سال دنیا کے معمر ترین شخص کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔