ایان علی کی درخواست ضمانت کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی،ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ کا کسٹم بنچ درخواست ضمانت مسترد کر چکا ہے،کسٹم بنچ کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ کا دو رکنی بنچ سماعت کرسکتا ہے،انکا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کر دیا ہے،اپیل کو سماعت کے لئے دو رکنی بنچ کے پاس بھجوایا جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت مسترد ہونے کےباوجود ایک اور درخواست ضمانت کیوں دائر کی گئی،عدالت نےدرخواست ضمانت قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔