آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں کل سے شروع ہونے والے بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے،موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،کراچی میں آج موسم جزوی طورپر ابرآلود رہنے اور رات کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کاامکان ہے،جبکہ شہر کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت33سے35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا بھی امکان ہے، پنجاب کے علاوہ خیبر پی کے اور بلوچستان کے مختلف مقامات کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،ادھر آئندہ 2روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں جاری مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، دادو ، پنجگوڑ، بونجی میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔