بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث بجلی کا بڑا بحران پیدا ہو گیا،سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان کے متعدد شہروں میں چودہ گھنٹے سے بجلی غائب

گزشتہ روزایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹوٹنے سے بن قاسم پاور پلانٹ کےچاریونٹ ٹرپ کرگئے، جس کے باعث سندھ، بلوچستان اور خیبر پی کے مختلف شہروں میں بجلی رات نو بجے سے بند ہے، ذرائع کے مطابق پاور جنریشن کی فریکیونسی کم ہونے کی وجہ سے چھ سو ساٹھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا جامشورو تھرمل پاور ہاؤس اور ایک سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے کوٹری پاور ہاؤس کے چار میں سے تین یونٹس بند ہوگئے جس کے باعث حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوگیاحیسکو کے حیدرآباد ریجن کے بارہ اضلاع میں تمام گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے،حیدرآباد ٹنڈو محمد خان، کوٹری جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، بدین، ٹھٹہ، میرپور خاص، مٹھی میں بجلی کی سپلائی بند ہونے سےکاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوگیا دوسری جانب بلوچستان میں قلات، سوراب، منگوچر سمیت کئی علاقوں میں تا حال بجلی غائب ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کام جاری ہے جلد بجلی کی ترسیل بحال کردی جائے گی،ادھر خیبرپی کے کے ہزارہ ڈویژن میں بھی فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئیجس سے مانسہرہ، ایبٹ آباد، اوگی، بٹ گرام سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل واقع ہوگیا